خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ڈیل ہو گئی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 اور سینیٹ کی خالی نشست پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں ڈیل ہو گئی ہے اور تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی کے 95 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی حمایت کرے گی۔ پی کے 95 کی نشست سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے جماعت اسلامی سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ خیبرپختونخواہ کی سینیٹ میں ایک نشست اعظم ہوتی کی وفات سے خالی ہوئی اور اب تحریک انصاف کا امیدوار جماعت اسلامی کی حمایت کے ساتھ اس سیٹ کیلئے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ پی کے 95 کا ضمنی انتخاب 7 مئی اور سینیٹ کی نشست کا انتخاب 13 مئی کو ہو گا۔