سیکرٹری کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنانے کی سزا،ایس ایس پی معطل،تنخواہیں بند

سیکرٹری کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنانے کی سزا،ایس ایس پی معطل،تنخواہیں ...
سیکرٹری کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنانے کی سزا،ایس ایس پی معطل،تنخواہیں بند

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوعرف دبنگ خان کوایک با اثر سیکرٹری کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنانے کی سزا ملی اور انہیں ایک جھوٹی کاروائی کا حصہ بنا کر معطل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو جب چند ماہ قبل ایس ایس پی ٹریفک تھے ان کے پاس ایک سیکرٹری اپنے بیٹے کے ہمراہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آیا مگر ایس ایس پی عصمت اللہ نے فرض شناسی دکھاتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد ہی آپ کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس بنایا جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں :کام کرنے دیا جائے ملک میں روشنیاں واپس لوٹائیں گے،وزیراعظم

ایس ایس پی کا یہ کہنا ہی تھا کہ وزیراعظم ہاوس کے یہ سیکرٹری غصے میں آگیا اور یہ کہہ کر چل دیا کہ اس کا بدلہ میں لے لوں گا۔چند ماہ بعد دبنگ خان کو ایس ایس پی ٹریفک سے ایس ایس پی آپریشنز بنا دیا گیا ۔ایس ایس پی کو اہلسنت والجماعت کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی پر ان کے رہنماوں کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرنے کا حکم ملا جب انہو ں نے مقدمہ درج کر دیا تو اس مقدمے کو بہانا بنا کر انہیں معطل کر دیا گیا اور ان کی چار ماہ کی تنخواہیں بھی روک لی گئی جس سے ان کے گھر کا چولہا ٹھنڈاہو گیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایس ایس پی کو بحال کروانے کی کوشش کی مگراس سیکرٹری نے ایسا نہ ہونے دیا جب وزیرداخلہ نے آئی جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بھی فون نہیں اٹھایا۔

مزید : اسلام آباد


loading...