حج درخواست میں فرقے کا خانہ،سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا

حج درخواست میں فرقے کا خانہ،سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا
حج درخواست میں فرقے کا خانہ،سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج نے ان خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کر دی ہے کہ حاجیوں سے لی جانے والی معلومات میں ان کے فرقے کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا۔

”عرب نیوز“ کے مطابق پاکستان کے ایک اخبار میں جس فارم کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستانی اخبار میں دکھائے جانے والے فارم میں ایک علیحدہ خانہ دکھایا گیا ہے جس میں سوال پوچھا گیا ہے کہ ”آپ شعیہ ہیں؟“ اس سوال کا جواب ’ہاں‘یا ’نا‘ میں دینے کیلئے سوال کے ساتھ دو چیک باکس بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

’عرب نیوز‘ نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور مملکت کو بدنام کرنے اور تفرقہ پھیلانے کی کوشش ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مملکت نسل، قوم یا فرقے کی بنیاد پر حجاج میں فرق نہیں کرتی۔

”عرب نیوز“ کے مطابق سعودی وزارت حج کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے فارم کو مملکت کی فرقہ پرستی اور نسل پرستی کے خلاف پالیسی کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عوام مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفرت پھیلانے کی خواہش رکھنے والوں کی طرف سے پھیلائی گئی غلط معلومات سے خبردار رہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...