الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ کی کاپی نہیں دی ، لگتا ہے فیصلہ لکھا ہی نہیں گیا : وکیل سعد رفیق

الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ کی کاپی نہیں دی ، لگتا ہے فیصلہ لکھا ہی نہیں ...
الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ کی کاپی نہیں دی ، لگتا ہے فیصلہ لکھا ہی نہیں گیا : وکیل سعد رفیق

  


فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے حلقہ کے حوالے سے ٹریبونل کے تفصیلی فیصلے کی کاپی انہیں نہیں دی جا رہی ۔

خواجہ سعد رفیق کے وکیل نجیب فیصل نے میڈیا سے بات کرے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ججز کے دستخط کے بغیر فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکتا اور ایسا لگتا ہے کہ ابھی تک فیصلہ لکھا ہی نہیں گیا ۔ ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے مزید بتایا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آتے ہی وہ سپریم کورٹ سے رابطہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں ری پولنگ کا حکم دیا ہے اور الیکشن 2013 ءکے نتائج کو کالعدم قرار دیا ہے ۔

مزید : فیصل آباد


loading...