رینجرز کا کراچی آپریشن اگلے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ، سخت کاروائی کی جائے گی

رینجرز کا کراچی آپریشن اگلے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ، سخت کاروائی کی جائے ...
رینجرز کا کراچی آپریشن اگلے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ، سخت کاروائی کی جائے گی

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے بڑے فیصلے لیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا اور ان کے سہولت کاروں کو بھی دہشت گرد ہی تصور کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا جائے گا اور چھاپوں کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے گی ۔

مزید : کراچی


loading...