ہم نہیں جانتے کہ داود ابراہیم کہاں چھپا ہوا ہے‘بھارتی حکام کا اپنی نااہلی کا کھلا اعتراف

ہم نہیں جانتے کہ داود ابراہیم کہاں چھپا ہوا ہے‘بھارتی حکام کا اپنی نااہلی ...
 ہم نہیں جانتے کہ داود ابراہیم کہاں چھپا ہوا ہے‘بھارتی حکام کا اپنی نااہلی کا کھلا اعتراف

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی کہ ممبئی میں جرائم کی دنیا کے سابق سرغنہ داود ابراہیم کہاں چھپے ہوئے ہیں اور جب تک یہ معلوم نہیں ہوتا انھیں واپس لانے کی کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی۔بھارتی پولیس ایک طویل عرصے سے داود ابراہیم کو تلاش کر رہی ہے۔بھارتی حکومت کا الزام رہا ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے داود کو پناہ دے رکھی ہے۔وہ  1993  ءمیں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ماضی میں بھارتی حکومت کا الزام رہا ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے داود کو پناہ دے رکھی ہے جبکہ پاکستان اس الزام سے انکار کرتا رہا ہے۔

داود  ابراہیم کی حوالگی کے معاملے پر ریاستی وزیرِ داخلہ ہری بھاءچوہدری نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ داود کے بارے میں حکومت کے پاس معلومات نہیں ہے اور ان کا پتہ چلتے ہی حوالگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔لوک سبھا میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ان کے خلاف ایک خصوصی نوٹس جاری کیا ہے۔ اس شخص کے ٹھکانے کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے، جیسے ہی پتہ چلے گا، اسے بھارت لانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔‘

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے تو وہ بھارت کو مطلوب داود ابراہیم کو پاکستان سے بھارت لے کر آئیں گے۔اس پر ردعمل میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا تھا کہ ’نریندر مودی کو پہلے یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ داود ابراہیم کہاں رہتا ہے اور پھر ان کو پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...