سعودی سرحدی علاقے میں یمنی باغیوں کی بمباری ، پروازیں معطل

سعودی سرحدی علاقے میں یمنی باغیوں کی بمباری ، پروازیں معطل
سعودی سرحدی علاقے میں یمنی باغیوں کی بمباری ، پروازیں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقے نجران میں شدید بمباری کی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے نجران میں شدید بمباری کی گئی ہے جس کے باعث سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل ہو گئی ہیں ۔ عرب ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ نجران کے علاقے میں قائم تمام سکولوں کو بند کروا دیا گیا ہے تاہم سعودی فوج کی جانب سے کسی کاروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔