ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک اور دھماکہ کرنے کی تیاری میں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک اور دھماکہ کرنے کی تیاری میں
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک اور دھماکہ کرنے کی تیاری میں

  


نیو یارک (نیوزڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ٹیبلٹ کمپیوٹر کی دنیا میں جمبو آئی پیڈ کے ساتھ ایک نیا اور بڑا اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔برطانوی جریدے ’’میل آن لائن‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایپل کی طرف سے پہلی دفعہ 12.9انچ سکرین والا آئی پیڈ متعارف کروایا جارہا ہے جس میں پریشر سینسٹو سکرین کے علاوہ کئی اور نئے فیچر بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق سپر سائز آئی پیڈ کا نام "iPad Air Plus"متوقع ہے۔ مجوزہ ڈیزائن کے مطابق اس کی موٹائی 7ملی میٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں :ایپل نے آئی واچ میں بڑی خامی تسلیم کرلی

میڈیا میں لیک ہونے والے خاکے کے مطابق اس کا ڈیزائن iPad Air 2 سے ملتا جلتا ہوگا اور اس کے کنارے گول ہونگے۔ اس بڑے آئی پیڈ میں سٹیریو سپیکر، USB-Cاور NFCریڈیو بھی شامل ہوگا۔ NFCکے فیچر کی وجہ سے اسے ایپل پے کے ذریعے پیمنٹ وصول کرنے والے ٹرمینل کے طور بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ جمبو آئی پیڈ کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ رواں سال کے آخر تک متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...