90روسی فوجی اور ایک فحاشہ ،سب پھنس گئے

90روسی فوجی اور ایک فحاشہ ،سب پھنس گئے
90روسی فوجی اور ایک فحاشہ ،سب پھنس گئے

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی پولیس آج کل ایک انتہائی شرم ناک کیس کی تفتیش کررہی ہے جس میں الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ روسی بحریہ کہ 90کیڈٹ ملک کی ایک مشہور فحش اداکارہ کے ساتھ جشن منانے کے دوران قواعد و ضوابط اور اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ گئے۔

روسی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ کاریلا شہر میں 90کیڈٹوں نے اداکارہ کاٹیا سمبوکا کے ساتھ شرمناک حرکات کیں اور بعض اخبارات نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ نے یہ حیا سوز کام ایک ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انکے پاس شواہد موجود ہیں کہ کاریلا شہر میں سینئر افسران اور شہر کی کونسل کے ارکان بھی قابل اعتراض معاملات میں ملوث رہے ہیں جبکہ ایوان رومانوو اور آلگ سیمے نوو نامی دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایپل نے آئی واچ میں بڑی خامی تسلیم کرلی

دوسری جانب اداکارہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک جنسی کرسی کی ایجاد کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کیڈٹوں کے پاس گئی تھیں اور بحری جہاز پر رقص بھی کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق یہ معاملات 2013میں پیش آئے اور وہ محض رقص کی تقریب میں شامل ہوئی تھیں جبکہ باقی سب الزامات میڈیا کی کارستانی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...