وہ الفاظ جو آپ کونوکری کیلئے انٹرویو کےدوران ہر گز نہیں بولنے چاہیے

وہ الفاظ جو آپ کونوکری کیلئے انٹرویو کےدوران ہر گز نہیں بولنے چاہیے
وہ الفاظ جو آپ کونوکری کیلئے انٹرویو کےدوران ہر گز نہیں بولنے چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)نوکری ملنے کا انحصار انٹرویو میں کامیابی پر ہوتا ہے لیکن اچھا انٹرویو کیسے دیا جائے؟آج ہم آپ کو انٹرویو میں کامیابی کا نسخہ بتائیں گے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے انٹرویو میں یہ پانچ چیزیں بالکل بھی نہ کریں۔
لائق
آپ کبھی بھی اپنے بارے میں لائق کا لفظ استعمال نہ کریں بلکہ انٹرویو کرنے والے کو خود ہی اس بات کا مشاہدہ کرنے دیں کہ آپ واقعی لائق ہیں۔اگر آپ یہ لفظ اپنے لئے کہیں گے تو انٹرویو کرنے والے کے دل میں آپ کے لئے عزت نہیں بن پائے گی۔آپ کو چاہیے کہ اپنے بارے میں کہیں کہ آپ چیزوں کو بہت جلد سیکھ جاتے ہیں،آپ منطقی سوچ کے حامل ہیں اور آپ ہمیشہ چیزوں کا بڑا رخ دیکھتے ہیں۔
پسندیدہ یاپسند کئے جانے والے
آپ کو کبھی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آپ بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں یا آپ ایک پسندیدہ شخصیت ہیں ۔آپ کو چاہیے کہ کہیں کہ آپ دوسروں کا بہت خیال رکھنے والے ہیں اور ساتھ ہی کوئی مثال بھی دیں جس سے انٹرویو کرنے والے کو احساس ہو کہ واقعی لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
کامیاب
یہ مت کہیں کہ میں ایک کامیاب انسان ہوں بلکہ یہ کہیں کہ آپ کو یہ کام معلوم ہے یا اگر یہ کام آپ کو دیا جاتا تو آپ اس طرح یہ کرکے اس منصوبے کو کامیاب بناتے۔

مزید پڑھیں :جاپان کا یہ ہوٹل خواتین کو کیاخصوصی پیشکش کر رہا ہے؟جان کر آپ چکرا جائیں گے
خبطی
اگر آپ کو اپنے کام سے جنون کی حد تک محبت ہو تب بھی اس کے اظہار کے لئے آپ کو ایسے الفاظ نہیں چننے چاہیں جو ایک منفی تاثر دیں۔مثال کے طور پر کبھی یہ مت کہیں کہ مجھے کام کا خبط ہے بلکہ یہ کہیں کہ مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں ہمیشہ اسے توجہ کے ساتھ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
منکسر مزاج یابہت زیادہ نرم
کبھی بھی انٹرویومیں جاتے ہوئے یا دیتے ہوئے بہت زیادہ انکساری کا مظاہرہ نہ کریں کہ اس طرح یہ تاثر ملے گا کہ شاید آپ کو اپنے کام کا علم نہیں اور آپ اس طرح کا رویہ دکھا کر نوکری حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔جب بھی انٹرویو دینے جائیں تو اپنے اندر اعتماد رکھیں اور سوچیں کہ آپ ایک پر اعتماد شخصیت ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -