سعودی عرب نے ائیر لائنز کی موجیں لگا دیں ،اہم فیصلے کا اعلان

سعودی عرب نے ائیر لائنز کی موجیں لگا دیں ،اہم فیصلے کا اعلان
سعودی عرب نے ائیر لائنز کی موجیں لگا دیں ،اہم فیصلے کا اعلان

  


ریا ض (محمد اکرم اسد) سعودی کابینہ نے سعودی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو سستا ایندھن فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے سفارش پیش کی تھی کہ سعودی ہوائی اڈوں پر ایندھن کے نرخوں کے فیصلے پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔

ریاض قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے اس حوالے سے مندرجہ ذیل فیصلے کئے ہیں۔پہلا فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ سعودی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو آرامکو سستا ایندھن فراہم کرے، آرامکو ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو عالمی نرخوں کے حساب سے ایندھن فراہم کرتی رہی ہے ،دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فی لیٹر ایندھن کے نرخ میں 15ہلالہ کم کر دی جائے اور دیگر ہوائی اڈوں پر ایک لیٹر کے نرخ میں 20ہلالہ کم کئے جائیں، یہ فیصلہ سعودی ہوائی اڈے استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے لئے ہے۔

مزید پڑھٰیں :تیز بخار کو فوری توڑنے کیلئے آسان ترین نسخہ

کابینہ نے انفارمیشن کرائمز کے سدباب کے قانون کی دفعہ 6میں ترمیم کی ہے ترمیم یہ ہے کہ کسی بھی شخص کے خلاف جرم حتمی طور پر ثابت ہو جانے کے بعد عدالتی فیصلہ مجرم کے خرچ پر ایک یا متعدد مقامی اخبارات یا کسی اور ابلاغی ذرائع سے شائع کیا جائیگا۔ شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس میں بحیثیت ولی عہد شرکت کرنے پر شہزادہ محمد بن نایف اور بحیثیت ولی عہد دوم شرکت کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہا اور تمام نئے وزراء و عہدیداروں کو اپنے فرائض احسن شکل میں انجام دینے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...