نیپال نے بھارت کےمنہ پر ایک اور تھپڑ جڑ دیا

نیپال نے بھارت کےمنہ پر ایک اور تھپڑ جڑ دیا
نیپال نے بھارت کےمنہ پر ایک اور تھپڑ جڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کی شرمناک حرکات کے بعد بھارت کی نام نہاد امداد بھی نیپالی عوام کی نفرت کے نشانے پر ہے اور نیپال کی طرف بھارت کو واضح الفاظ میں بتادیا گیا ہے کہ امداد کے نام پر گھٹیا اور استعمال شدہ اشیاء زلزلہ متاثرین کو بھیجنا بند کی جائیں۔
نیپال میں زلزلے کے بعد بھارتی حکومت کے علاوہ کئی این جی اوز بھی نیپالی متاثرین کیلئے امداد بھجوا رہی ہیں۔ ’’اخبار‘‘ ہندوستان ٹائمز کے مطابق جب بھارت کی طرف سے ریل گاڑی کے ذریعے برگنج کی ڈرائی پورٹ پر امدادی سامان پہنچا تو اس میں استعمال شدہ کپڑوں اور دیگر سامان کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اہلکاروں کے مطابق کسٹمز کی چیکنگ کے دوران کچھ قابل اعتراض بوریوں کا انکشاف ہوا جن میں استعمال شدہ کپڑے ٹھونسے گئے تھے جبکہ ان میں موجود دیگر اشیاء بھی پرانی اور استعمال شدہ پائی گئیں۔

مزید پڑھیں :نیپال:خوفناک زلزلہ کے بعدوبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ
اخبار کے مطابق استعمال شدہ کپڑوں و دیگر سامان کو نیپالی حکام نے نہ صرف رد کردیا بلکہ بھارتی حکام کو واضح الفاظ میں بتایا کہ نیپال کو ایسی اشیاء نہ بھجوائی جائیں۔ نیپالی حکام نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے بھارتی حکام کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ’’اپنی پلیٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے نیپالی عوام کے سامنے مت رکھیں‘‘۔ برگنج میں بھارتی قونصل جنرل نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ کو تمام معلومات بھجوادی ہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نیپال میں زلزلہ متاثرین کی کوریج میں غیر معمولی بے حسی کا مظاہرہ کرنے اور زخمیوں اور مرنے والوں کو سنسنی خیزی کیلئے استعمال کرنے پر نیپالی عوام نے بھارتی میڈیا کو ملک سے نکل جانے کو کہا تھا اور سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کے خلاف نیپالی عوام کی مہم دنیا بھر میں بھارت کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔