پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لیے بھارتی بورڈ کے صدر سے دو ٹوک بات کرنے جا رہا ہوں : شہریار خان

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لیے بھارتی بورڈ کے صدر سے دو ٹوک بات کرنے جا رہا ...
پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لیے بھارتی بورڈ کے صدر سے دو ٹوک بات کرنے جا رہا ہوں : شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش ٹیم میں آپریشن کرنے نہیں جا رہے ، بنگلہ دیش کے بعد بھارت بھی جاﺅں گا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیاسے دو ٹوک بات کرنا ہو گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاک بھارت کرکٹ بحالی کے لیے وقت بہت کم ہے اور دونوں اطراف سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ، اس لیے بھارت کو بھی چاہیئے کہ وہ جلد فیصلہ کرے ۔

باکسر عامر خان کا چیلنج ، صدی کے بہترین باکسر کا اعزاز جیتنے والے مے ویدر نے جواب دے دیا
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوچ کو ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ ابھی نہیں کیا جبکہ اس حوالے سے فیصلہ دورہ بنگلہ دیش کے بعد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرکٹ بورڈ وہ فیصلہ کرے گا جو ٹیم کے حق میں بہتر ہو گا ۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ ان کی کپتانی سے مطمئن ہیں کیونکہ انہوں نے ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اظہر علی کی قیادت میں ٹیم ہار گئی لیکن وہ بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں ۔ پاکستانی قوم کے لیے انہوں نے خوشخبری دی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے اور اسی حوالے سے زمبابوے کے بعد بنگلہ دیش کی وویمن کرکٹ ٹیم بھی مئی کے آخری ہفتے پاکستان آئے گی ۔

مزید :

کھیل -