مرزا ہاؤس سے پولیس پر فائرنگ ،پولیس کا کاروائی کا اعلان
بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی بدین خالد کورائی نے کہاہے کہ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس آگے بڑھی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مرزا ہاؤس میں جرائم پیشہ اور مطلوب افراد موجود ہیں جنہوں نے ہم پر فائرنگ کی اور ان جرائم پیشہ افراد کی گرفتار کیلئے کاروائی کی جائے گی ۔یاد رہے کہ ذوالفقار مرزا نے تھانے میں گھس پر ڈی ایس پی سے بدتمیزی کی تھی اور تھا نے میں توڑ پھوڑ کی تھی اور جس کے بعد بدین میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے۔