مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مجرم کو عمر قید ،جائیداد ضبطی کی سزا کا حکم 

مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مجرم کو عمر قید ،جائیداد ضبطی کی سزا کا حکم 
مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مجرم کو عمر قید ،جائیداد ضبطی کی سزا کا حکم 

  


لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کوعمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزاءکا حکم سنادیا ہے۔مجرم ذوالفقار پر الزام تھا کہ اس نے قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کی جس پر اس کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد ذوالفقار کو عمر قید کی سزاءسنائی اور اس کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

مزید : لاہور


loading...