بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان ہو گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان ہو گیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان ہو گیا

  


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جون تک کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 18، 21 اور 24 جون کو میر پور میں تین ون ڈے میچ کھیلیں گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ کرکٹ سیریز مون سون کے سیزن میں کھیلی جلائے گی اس لئے ایک روزہ میچوں کیلئے اضافی دن بھی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس بنگلہ دیش میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

مزید : کھیل


loading...