پاکستان تو راضی نہ ہوا ،ایک اور ملک یمن میں فوج بھیجنے کیلئے تیار ہو گیا

پاکستان تو راضی نہ ہوا ،ایک اور ملک یمن میں فوج بھیجنے کیلئے تیار ہو گیا
پاکستان تو راضی نہ ہوا ،ایک اور ملک یمن میں فوج بھیجنے کیلئے تیار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاکار (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں یمن تنازعے پر طویل بحث مباحثے کے بعد غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ایک افریقی ملک نے اس معاملے پر غوروخوض کے بعد اپنی فوجیں سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک سعودی عرب میں 2100 فوجی بھیجے گا۔ سینیگال کے صدر میکی ثال نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب فوج بھیجنے پر غور کر رہے تھے۔ افواج کی تعیناتی کے بارے میں سینیگال کے وزیر خارجہ مانکیر نادیے کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اتحاد اسلام کے دو مقدس ترین مقامات کی حفاظت پر مامور ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیگال کے صدر نے سعودی عرب افواج بھیجنے کی درخواست پر مثبت ردعمل کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :مالدیپ کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی صدر ہادی کی بحالی کیلئے کوشاں اتحاد میں آٹھ دیگر عرب ممالک شامل ہیں اور اس اتحاد کو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے لاجسٹیکل مدد حاصل ہے۔سینیگال اس سے پہلے امریکا کی قیادت میں عراق کے خلاف جنگ کے دوران بھی اپنی افواج سعودی عرب میں تعینات رکھ چکا ہے اور اس وقت 1991 میں ایک سعودی ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں اس کے 92 فوجی بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -