وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر پنجاب کا نام فائنل کرنے کے لیے مشاورت ، شارٹ لسٹ کر لیے

وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر پنجاب کا نام فائنل کرنے کے لیے مشاورت ، شارٹ لسٹ ...
وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر پنجاب کا نام فائنل کرنے کے لیے مشاورت ، شارٹ لسٹ کر لیے

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی جماعت کے سربراہ اور وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب کے لیے ناموں کی شارٹ لسٹنگ کی گئی ہے جبکہ گورنر پنجاب کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا نام سامنے آیا ہے ۔ ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنماءرفیق رجوانہ کو بھی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے تاہم بتایا جا رہا کہ گورنر شپ کے لیے کوئی سرپرائز نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا نام فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری میاں نواز شریف ہی دیں گے اور یہ فیصلہ 11 مئی سے پہلے کر لیا جائے گا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...