مرزا فارم ہاﺅس میں نامزد ملزمان نے پناہ لی ہوئی ہے : ایس ایس پی بدین

مرزا فارم ہاﺅس میں نامزد ملزمان نے پناہ لی ہوئی ہے : ایس ایس پی بدین
مرزا فارم ہاﺅس میں نامزد ملزمان نے پناہ لی ہوئی ہے : ایس ایس پی بدین

  


بدین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماءذوالفقار مرزا کے فارم ہاﺅس میں اسلحہ بردار کارکنان کی موجودگی کے حوالے سے ایس ایس پی بدین نے کہا ہے کہ مرزا فارم ہاﺅس میں نامزد ملزمان نے پناہ لی ہوئی ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی کا کہنا تھا کہ مرزا فارم ہاﺅس میں اسلحہ کی نمائش جاری ہے لیکن پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کی ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ان کی بہن ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ خالد مصطفی کورائی نے کہا کہ پولیس عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور ہر اقدام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے گا ۔

مزید : بدین


loading...