بینظیر کے بعد پیپلز پارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہے: فہمیدہ مرزا

بینظیر کے بعد پیپلز پارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہے: فہمیدہ مرزا
بینظیر کے بعد پیپلز پارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہے: فہمیدہ مرزا

  


بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد پارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ بدین میں ایک غیر جانبدار ایس پی کا تھا، کیا وہ غلط مطالبہ تھا؟ بزنس مفادات کا نام دے کر معاملات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تحفظات کا اظہار پارٹی کے سامنے بھی کیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔ مجھے بتایا جائے کہ میں نے بحیثیت سپیکر یاذوالفقار مرزا نے بحیثیت وزیر داخلہ کیا مفادات لئے؟

قبل ازیں فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر ذوالفقار مرزا حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر کی جان کو خطرات ہیں اور ان سمیت کارکنان پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدین جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...