زونگ نے 4G ٹیکنالوجی کا حامل سام سنگ گلیکسی J1سمارٹ فون متعارف کرا دیا

زونگ نے 4G ٹیکنالوجی کا حامل سام سنگ گلیکسی J1سمارٹ فون متعارف کرا دیا

لاہور( پ ر)پاکستان کا جدید ترین اور 3G،4Gنیٹ ورک کا حامل واحد ٹیلی کام آپریٹر زونگ سام سنگ پاکستان کے اشتراک سے گلیکسی J1سمارٹ فون متعارف کرنے جا رہا ہے۔گلیکسی 4G J1ٹیکنالوجی کا حامل ہینڈسیٹ ہے جو زونگ کے کم از کم 250روپے کے عوض 1GBسے لیکر 3500روپے کے عوض30GBتک کے 6 مختلف ڈیٹا بنڈلز کے ساتھ انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہو گا ۔اس کے ساتھ ساتھ زونگ کے صارفین کو ہر بنڈل پر مفت منٹ اور ایس ایم ایس بھی ملیں گے۔زونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ کا اس موقع پر کہنا ہے کہ زونگ اور سام سنگ دونوں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیڈر ہیں اورہمیں امید ہے ہماری اس پارٹنر شپ سے اس مرتبہ بھی ہمارے صارفین مستفید ہوں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ اب زونگ صارفین اس موبائل فون سے انتہائی مناسب ریٹس پر زونگ کی 4Gٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین انٹر نیٹ استعمال کرسکیں گے۔ سام سنگ پاکستان اینڈ افغانستان کے موبائل بزنس کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی J1 صارفین کیلئے کم قیمت میں بہترین موبائل ہینڈ سیٹ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بڑی سکرین ، جدید کیمرہ اور طاقتور سی پی یو پر مشتمل یہ ہینڈ سیٹ صارفین کی امیدوں پر پورا اترے گا۔انہوں نے کہا کہ گلیکسی J1 کے ذریعے ہم نہ صرف پاکستان میں 4Gہینڈ سیٹ کے استعمال میں اضافے کے لئے پرعزم ہیں بلکہ اپنے صارفین کو اعلیٰ اور معیاری ڈیوائسز انتہائی مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : کامرس


loading...