یہ ائیرلائن آپ کو دنیا بھر کی سیر مفت میں کروانا چاہتی ہے لیکن ایک چھوٹی سی شرط پر۔۔۔
ریکجاوک (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی سیر اتنا مہنگا کام ہے کہ اکثر لوگ تو اس کا خواب دیکھنے کی سکت بھی نہیں رکھتے، مگر آئس لینڈ کی ایک ائیرلائن نے منتخب افراد کو دنیا بھر کی سیر بالکل مفت کروانے کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
ڈیلی ڈاٹ کے مطابق ائیرلائن WOW Airکا کہنا ہے کہ کل چار افراد کو دنیا بھر کی سیر کروائی جائے گی، اور ناصرف ان افراد کا سفر مفت ہو گا، بلکہ شاندار ہوٹلوں میں قیام، طعام اور سیروتفریح کے اخراجات بھی ائیرلائن کے ذمہ ہوں گے، جبکہ ٹریول الاﺅنس کی شکل میں اچھی خاصی رقم بھی دی جائے گی۔
اگر آپ اس شاندار پیشکش میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انتخاب کے لئے ائیرلائن کی صرف ایک شرط ہے کہ آپ سیر کے دوران دل موہ لینے والی سنیپ چیٹ ویڈیوز بنائیں اور ائرلائن کو ارسال کریں۔ یہ ویڈیوز ویب سائٹ سنیپ چیٹ اور ائیرلائن کی ویب سائٹ پر تشہیری مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی۔
دنیا کی واحد ائیرلائن جس کی ائیرہوسٹسز کو کپڑے پہننے کی اجازت نہیں
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری اس مہم کا حصہ بننے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے بس اتنا کرنا ہے کہ دو منٹ کی سنیپ چیٹ ویڈیو بنائیں اور ائیرلائن کی ویب سائٹ پر بھیج دیں۔ ویڈیوز بھیجنے کی آخری تاریخ 8مئی ہے، جبکہ منتخب ہونے والے خوش نصیبوں کو جون میں دنیا کی سیر کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔