کئی سالوں سے ائیرلائن میں نوکری کرنے والی ائیرہوسٹس اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئی تو آگے سے حکومت نے ایسا جواب دے دیا کہ زندی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ پاسپورٹ بھی۔۔۔

کئی سالوں سے ائیرلائن میں نوکری کرنے والی ائیرہوسٹس اپنے پاسپورٹ کی تجدید ...
کئی سالوں سے ائیرلائن میں نوکری کرنے والی ائیرہوسٹس اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئی تو آگے سے حکومت نے ایسا جواب دے دیا کہ زندی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ پاسپورٹ بھی۔۔۔

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ایئرہوسٹس کئی سالوں سے کوانٹس ایئرلائنز میں نوکری کر رہی تھی لیکن گزشتہ دنوں وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کے لیے گئی تو حکومت نے ایسا جواب دے دیا کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 44سالہ ونیزا کلارک اس سے قبل 4بار اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروا چکی تھی۔ پانچویں بار جب وہ آفس گئی تو اسے حکام کی طرف سے جواب ملا کہ ”تم آسٹریلوی شہری نہیں ہو اور تمام عمر سے غیرقانونی طور پر آسٹریلیا میں رہ رہی ہو۔“

دوران پرواز ائیرہوسٹس کی ایسی حرکت کہ خاتون مسافر کی چیخیں نکال دیں، معاملہ عدالت جاپہنچا

رپورٹ کے مطابق تین بچوں کی ماں ونیزا کے برطانوی ماں باپ اس وقت آسٹریلیا منتقل ہوئے جب وہ 9ماہ کی تھی۔ وہ آسٹریلیا میں ہی پلی بڑھی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تو آسٹریلیا ہی کو اپنا ملک سمجھتی آئی ہوں۔ یہ جان کر میں ٹوٹ کر رہ گئی ہوں کہ یہ میرا ملک ہی نہیں ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی تھی اور کسی نے اب مجھے جگا دیا ہے۔ میں سمجھتی تھی کہ مجھے بچپن ہی میں آسٹریلوی شہریت مل چکی ہے لیکن یہ میرا وہم نکلا۔میں نے 1990ءمیں پہلی بار پاسپورٹ بنوایا اور چار بار اس کی تجدید بھی کروائی لیکن اس سے قبل مجھے حکام نے ایسا جواب نہیں دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -