’اگر شادی کے بعد خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنے ہمسفر کے جسم کے ساتھ یہ کام کریں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے خوش رہنے کا انتہائی دلچسپ راز بتادیا

’اگر شادی کے بعد خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنے ہمسفر کے جسم کے ساتھ یہ کام کریں‘ ...
’اگر شادی کے بعد خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنے ہمسفر کے جسم کے ساتھ یہ کام کریں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے خوش رہنے کا انتہائی دلچسپ راز بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدان کئی تحقیقات میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے حصول کے کئی طریقے بتا چکے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں اس کا انتہائی آسان اور موثر طریقہ بتا دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ”جو میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ ہفتے میں دو بار 15منٹ کے لئے ایک دوسرے کا مساج کریں۔“ ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ جو میاں بیوی باہم یہ کام کرتے ہیں ان میں ذہنی پریشانی کا شکار ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو جاتے ہیں۔

’89 فیصد لڑکیوں کو مردوں میں اس ایک چیز کی تلاش ہوتی ہے‘ تاریخی تحقیق میں سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، مَردوں کو سب سے بڑا راز بتادیا

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے لیے برطانوی یونیورسٹی آف نارتھ امبریا کے سائنسدانوں نے38شادی شدہ جوڑوں پر تجربات کیے۔ ٹیم کی سربراہ پروفیسر سیﺅری نیروس کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو فرد اپنے شریک حیات کو مساج کرتا ہے وہ مجموعی طور پر خود کو 9فیصد زیادہ بہتر محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح جس فرد کا مساج کیا جاتا ہے وہ خود کومجموعی طور پر 12فیصد زیادہ بہتر محسوس کرتا ہے۔ تحقیق میں جن لوگوں سے ہفتے میں دو بار 15منٹ کے لئے ایک دوسرے کا مساج کروایا گیا ان میں ذہنی سکون و اطمینان کا معیار باقی سب سے بلند تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -