پسپائی کے بعد افغانستان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا

پسپائی کے بعد افغانستان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا
پسپائی کے بعد افغانستان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پسپائی کے بعد افغانستان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق صبح سے پاک افغان فورسز میں جاری لڑائی کے بعد افغان فورسز نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے اورافغان فوجی چوکیاں خالی کرنے کے بعد واپس فرار ہوگئے ہیں۔

کئی سالوں سے ائیرلائن میں نوکری کرنے والی ائیرہوسٹس اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئی تو آگے سے حکومت نے ایسا جواب دے دیا کہ زندی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ پاسپورٹ بھی۔۔۔

واضح رہے کہ آج صبح افغان فورسز کی جانب سے چمن میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جبکہ فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 9 پاکستانی شہری شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان فوج کی جانب سے افغان فورسز کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افغان فوجیوں کے مارے جانے اور بھاری نقصان کی اطلاعات تھیں۔

مزید :

چمن -