آئی پی ایل :کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل :کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دیدی
آئی پی ایل :کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین پریمیر لیگ کے 43ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دے دی،سندیپ شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فٹ بالر لیونل میسی پرعائد4 میچوں کی پابندی اٹھالی گئی

تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کے 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے باز کرس گیل بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔معروف بلے باز ورات کوہلی بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 6 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے جبکہ مندیپ سنگھ نے 46 رنز کی جا رحانہ اننگز کھیلی۔بلے بازاے بی ڈویلیئرز  نے 10،جادھو نے 6،شین واٹسن نے 3،اراوند  نے 4اور بدری نے 8 رنز بنائے۔نیگی 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ چاہل 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔کنگز الیون پنجاب کی جانب سے سندیپ شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کنگز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے،بلے باز پاٹیل 38 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پہلے بلے باز ہاشم آملہ صرف 1 سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ گپتل 9 رنز بنانے کے بعد اراوند کی گیند پر آوٹ ہوئے۔بلے باز مارش 20،وہرا 25،ساہا 21، میکس ویل 6 اور شرما بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے۔رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے انیکت چوہدری اور چاہل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

T20 World Cup -