خاتون کا مسلسل بڑھتا پیٹ، ڈاکٹروں نے بچہ دانی کا معائنہ کیا تو آپریشن کرنا پڑگیا، اندر 60 کلوگرام۔۔۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

خاتون کا مسلسل بڑھتا پیٹ، ڈاکٹروں نے بچہ دانی کا معائنہ کیا تو آپریشن کرنا ...

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی 38 سالہ خاتون کے پیٹ سے 132 پاﺅنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ خاتون کی اووری میں موجود ٹیومر 10 پاﺅنڈ فی ہفتے کی رفتار سے نمو پا رہا تھا۔ خاتون کی جانب سے مختلف طریقہ ہائے علاج استعمال کرنے کی وجہ سے کافی وقت نکل گیا اور ٹیومر 132 پاﺅنڈ تک جا پہنچا جسے 12 ماہر سرجنز کی ٹیم نے ڈین بری ہسپتال میں پانچ گھنٹوں پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کر کے جسم سے علیحدہ کردیا۔

ماہر امراض نسواں اور ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر واگن اندیکیان نے بتایا کہ 60 کلو وزنی ٹیومر خاتون کے بائیں اووری سے شروع ہوا جس نے پھیلتے پھیلتے پورے پیٹ کا حصار کرلیا تھا جس کے باعث ہمیں بائیں اووری ( بیضہ دان) کے ساتھ ساتھ بائیں فیلوپین ٹیوب ( بیضہ نالی) اور صفاتی تہہ یعنی Peritoneal Tissue کو بھی جسم سے علیحدہ کردیا گیا۔ڈاکٹر واگن اندیکیان نے مزید کہا کہ خواتین میں اووری اور رحم کے کینسر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ مانع حمل ادویات کا بے جا استعمال، موروثیت اور صفائی کا خیال نہ رکھنا ہے۔

اس موذی مرض کے بچاﺅ کے لیے سب اہم ضرورت مرض سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے اور خواتین سے جڑی بیماریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا دوردراز علاقوں میں رہنے والی عام خواتین تک پہنچانا ہے۔واضح رہے کہ اووری سے نکالی گئی سب سے وزنی رسولی اسٹینڈ فورڈ اسپتال میں 1991ءمیں نکالی گئی تھی جس کا وزن 303ءپاﺅنڈ تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...