بسال روڈ خودکش حملہ،ایک اورزخمی دم توڑگیا ،شہدا کی تعداد 3 ہوگئی

بسال روڈ خودکش حملہ،ایک اورزخمی دم توڑگیا ،شہدا کی تعداد 3 ہوگئی
بسال روڈ خودکش حملہ،ایک اورزخمی دم توڑگیا ،شہدا کی تعداد 3 ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اٹک( ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بسال روڈ پر 2 روزپہلے ہونے والے خودکش حملے کاایک اورزخمی دم توڑگیا جس کے بعد شہدا کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 2 روز پہلے اٹامک انرجی کمیشن کے ملازموں کو لے جانے والی بس کو اٹک میں بسال روڈ پر دہشتگرد ی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں 2 افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ دوران علاج خود کش حملے کا ایک زخمی آج (ہفتہ کو) دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ قبل ازیں خود کش حملے میں بس کا ڈرائیوراور گیارہویں جماعت کا طالب علم شہید ہوئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /اٹک