شاہکوٹ: جیٹھ کی بھابھی سے اغوا کے بعد ڈیڑھ ماہ تک زیادتی

شاہکوٹ: جیٹھ کی بھابھی سے اغوا کے بعد ڈیڑھ ماہ تک زیادتی
شاہکوٹ: جیٹھ کی بھابھی سے اغوا کے بعد ڈیڑھ ماہ تک زیادتی

شاہکوٹ (ویب ڈیسک) جیٹھ نے اپنی بھابھی کو اغواء کرکے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور یہ سلسلہ ڈیڑھ ماہ تک چلتا رہا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  شاہ کوٹ میں ملزم امجد اپنی بھاوج سمافیہ جو کہ وارڈ نمبر10کی رہائشی ہے، کو بہانے سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا اور مسلسل ڈیڑھ ماہ تک جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ روز خاتون موقع پا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا اور زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر پھالیہ میں بااثر افراد نے نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ عشا ایمان کو زبردستی اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پھالیہ شہرکے علاقہ مہماں میں پانچ سال سے فالج کے مرض سے معذور شخص کی نویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ بیٹی کو بااثر افراد نے سکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا اور اسے اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور مبینہ طور پردو افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اوکاڑہ کے اسلم کی بیٹی نسرین بی بی کی شادی 10سال قبل اشتیاق احمد سے ہوئی تھی گذشتہ روز اسلم کی دوسری بیٹی 20سالہ فوزیہ بی بی کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک مسلح اشتیاق احمد کمرے میں داخل ہوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر اپنی سالی فوزیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بہاولنگر میں پچاس سالہ ملزم نے 13سالہ ذہنی معذور گونگی بہری لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم سرور کو گرفتار کرلیا۔ ساہیوال میں 18سالہ فوزیہ تحریم نامی لڑکی کو چار افراد نے زبردستی اغوا کرلیا اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...