عارف والا: چوتھی جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے برآمد

عارف والا: چوتھی جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے برآمد
عارف والا: چوتھی جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی عارف والا کی حدود چک نمبر 59/EB میں لرزہ خیز واردات، چوتھی کلاس کے طالبعلم وقاص احمد کو قتل کردیا گیا ، 13 سالہ طالبعلم کی لاش مکئی کے کھیت سے مل گئی ۔ 

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق عارف والا کے نواحی گاﺅں چک نمبر 59/EB کے رہائشی مختیار احمد کا بیٹا چوتھی کلاس کا طالبعلم وقاص احمد جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول 59/EB عارف والا میں چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا اور گزشتہ روز سکول سے واپستی پر لاپتہ ہوگیا اور والدین نے اس کی تلاش کی لیکن نہ ملا جبکہ دوسرے روز ملزم ابوبکر  نے بتایا کہ فصل مکئی سے بدبو آرہی ہے، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمت علی عرف کاکا نے دو ساتھیوں سمیت بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درانتی کے ساتھ گلا کاٹ کر نعش کو فصل مکئی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس ہومی سائیڈ انچارج ایس آئی رانا خالد اور تفتیشی افسر محمد اصغر ستی نے بتایا کہ ایک ملزم رحمت علی کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے اور ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔