لڑکا چاکلیٹ کی لالچ دے کر بچی کو سکول کے بیت الخلا میں لے گیا اور ۔۔۔بھارت میں ننھی بچی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،اس تشویشناک معاملے پر نہ صرف بھارتی میڈ یا بلکہ بالی ووڈ بھی آواز بلند کر رہا ہے لیکن پھر بھی بھارت میںآئے روز جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں ۔جنسی زیادتی کا ایسا ہی ایک واقعہ آندرہ پردیش کی 5سالہ بچی کے ساتھ پیش آیا جسے 15سالہ لڑکے نے تین دوستوں کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔آندرہ پردیش کے علاقے تنوکو میں 15سالہ لڑکہ 5سالہ بچی کو چاکلیٹ کھلانے کا لالچ دے کر مقامی سکول کے بیت الخلا میں لے گیا جہاں اس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔اس دوران اس کے تین دوست بھی سکول میں موجود تھے ۔جب لڑکی گھر واپس لوٹی تو اس کا خون بہہ رہا تھا جس پر والدین نے اس سے وجہ پوچھی تو بچی نے سارا واقعہ سنا دیا ۔متاثرہ خاندان نے لڑ کے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔واضح رہے کہ چند دنوں قبل بھی بھارت میں 9سالہ بچی کے ساتھ 65سالہ شخص کی جنسی زیادتی کی خبر سامنے آئی تھی ۔