زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواءکا ڈراپ سین، پسند کی شادی کر لی

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواءکا ڈراپ سین، پسند کی شادی کر لی
زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواءکا ڈراپ سین، پسند کی شادی کر لی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) گرشتہ روز زرعی یونیورسٹی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ایم ایس کی ہندو طالبہ بسنتی دیوی دختر کرشن رام نے اپنا نکاح نامہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کی طرف سے انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اسے کسی نے اغوانہیں کیا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ‘ یادرہے کہ   رحیم یار خان کے رہائشی لالہ چمن لعل کی طرف سے تھانہ سول لائن میں بسنتی دیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جبکہ پولیس نے مبینہ مغویہ کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا جو وہ جاتے ہوئے کچہری بازار میں ایک دکان دار کو خود فروخت کر کے گئی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...