”میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ۔۔۔“ چوہدری نثار نے بالآخر وہ اعلان کر دیا جس کے بارے میں سب ہی جاننا چاہتے تھے، ایسی کھلبلی مچا دی کہ شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

”میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ۔۔۔“ چوہدری نثار نے بالآخر وہ ...
”میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ۔۔۔“ چوہدری نثار نے بالآخر وہ اعلان کر دیا جس کے بارے میں سب ہی جاننا چاہتے تھے، ایسی کھلبلی مچا دی کہ شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بالآخر وہ اعلان کر دیا ہے جس کے بارے میں سب ہی جاننا چاہتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے اور نہ ہی ان کے کوئی مطالبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جتنا بڑا تمہارا بازو ہے اتنا ہی بڑا تمہارا۔۔۔“ پریانکا چوپڑا نے ’ دی راک‘ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایسے ’راز‘ سے پردہ اٹھا دیا کہ بھارتی دنگ رہ گئے، پریانکا نے سب کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”سب سے پہلے میں یہ وضاحت کر سکوں کہ سیاسی طور پر میں کہاں کھڑا ہوں۔ اس کے علاوہ میں آپ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز، اکابرین، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں، پاکستانی عوام اور بالخصوص اپنے حلقے کے عوام کیساتھ مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔

میں یہ واضح کر دوں کہ میں پارٹی سے کوئی ناراض نہیں اور نہ ہی میرے کوئی مطالبات ہیں۔ ظاہر ہے کہ میڈیا آزاد میڈیا ہے اور اس وجہ سے جو کسی کے ذہن میں آتا ہے وہ چلا دیتا ہے۔ میں نے کبھی اس پارٹی سے کسی عہدے کا تقاضہ کیا اور نہ ہی آج تک پارٹی میں کوئی عہدہ لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سے پہلے ہی تین مرتبہ وزیر بن چکا تھا۔

میں تقریباً 34 سال سے میاں نواز شریف کے ساتھ ہوں اور 93-1992ءمیں جس روز یہ پارٹی تشکیل پائی، اس وقت سے اس پارٹی کا فاﺅنڈر ممبر ہوں۔ یقینا میاں نواز شریف اس پارٹی کے لیڈر ہیں مگر اس کے 20 سے 22 فاﺅنڈر ممبرز بھی تھے جن میں سے میرے علاوہ ایک بھی شخص پارٹی میں نہیں ہے۔“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور