پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراءنے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ کون ہے اور کس حلقے سے مقابلہ کریں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراءنے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا ...
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراءنے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ کون ہے اور کس حلقے سے مقابلہ کریں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سراءنے اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نایاب علی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی صوبائی ووٹرز کمیٹی کی ممبر اور پنجاب میں آل پاکستان ٹرانسجینڈر الکشن نیٹ ورک میں فعال کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں آج اعلان کرتا ہوں کہ نواز شریف کیساتھ۔۔۔“ چوہدری نثار نے بالآخر وہ اعلان کر دیا جس کے بارے میں سب ہی جاننا چاہتے تھے، ایسی کھلبلی مچا دی کہ شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا 
ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں متعدد مرتبہ مشکلات سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے ہار مارننے سے انکار کر دیا اور اپنے حلقے کے عوام کیساتھ ساتھ قوم کی خدمت کا جذبہ جگائے رکھا۔ وہ اب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیت کر حلقے کے عوام کی مزید خدمت کا عزم رکھتی ہیں۔
نایاب علی کا کہنا ہے کہ ” میں نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرالیکشن مہم شروع کر دی ہے اور جلد ہی اپنے گرو اور حلقہ احباب سے رہنمائی بھی لوں گی۔“
نایاب علی سماجی کاموں کے باعث اپنے علاقے میں خاصی شہرت رکھتی ہیں جن کہنا ہے کہ ”سیاسی مخالفین کے برعکس میں مالی طور پر اتنی مستحکم نہیں ہوں اور ووٹ نہیں خرید سکتی، لیکن میں پراعتماد ہوں کہ میں نے جو سماجی خدمات سرانجام دی ہیں، وہ میری جیت میں مدد کریں گی۔“