نظر بندکشمیریوںکو جیلوں میں انتہائی کٹھن حالات کا سامنا ہے، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

نظر بندکشمیریوںکو جیلوں میں انتہائی کٹھن حالات کا سامنا ہے، ڈیموکریٹک ...

  

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی سربراہ شبیر شاہ کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علالت کے باوجودوہ جیل کی سختیوں کو انتہائی صبر و ثبات کے ساتھ برداشت کر رہے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمدشاہ نے مجموعی طور پر اپنی غیر قانونی نظر بندی کے 31برس مکمل کر لیے ہیںاور اُن کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ انتہائی بیباکی اور دیانتداری کے ساتھ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی وکالت کرتے ہیں۔ ترجمان نے جیلوں خاص طور پر تہاڑ جیل میںکشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظر بندوںکو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہیں جو کشمیریوں کے تئیں بھارتی حکام کے متعصبانہ اور انتقامی رویے کا عکاس ہے۔

ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی عدلیہ کشمیری نظر بندوںکو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام یو چکی ہے اور شبیر شاہ، محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ،پیر سیف اللہ،الطاف احمد شاہ،ایاز اکبر،راجا معراج الدین کلوال،نعیم احمد خان،شاہد الاسلام، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ فاروق احمد ڈار، مظفر احمد ڈار ، طالب حسین ، غلام قادر بٹ ، محمد ایوب ڈار شاہد یوسف،سید شکیل احمد، تاجر ظہور احمد وٹالی، آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نصرین اور دیگر جھوٹے مقدمات میں مسلسل نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نظر بند وں کے ساتھ جیلوں میں پیشہ ورانہ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور وہ انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹر نیشنل، ایشیا واچ اور انٹر نیشنل ریڈ کراس سے اپیل کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

مزید :

علاقائی -