لاہور کی 8ہزار سے زائد کیمروں سے 24گھنٹے نگرانی جاری

لاہور کی 8ہزار سے زائد کیمروں سے 24گھنٹے نگرانی جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ادارے کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔سی او او سیف سٹی اتھارٹی اکبرناصر خان نے بتایا شہر میں مختلف مقامات پر 8ہزار سے زائد کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایم ٹی ڈی ہینڈ سیٹ کے ذریعے ڈولفن پولیس کو فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ بھی کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا استقبال کیا ۔ پولیس کے مسلح دستے نے اشفاق خان کو سلامی بھی پیش کی جبکہ دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں موجود یادگارِ شہداءپر پھول چڑھائے اور شہداءکی بلندے درجات کیلئے دعا کی۔ اشفاق خان نے پولیس لائنز میں موجود وِزٹنگ بک پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

مزید : علاقائی