سابق ایم ڈ ی پیپکو طارق بشیر چیمہ کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

سابق ایم ڈ ی پیپکو طارق بشیر چیمہ کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کار کے رینٹل پاور کیس میں گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظرسابق ایم ڈی پیپکو طارق بشیر چیمہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ،اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اورسرکارکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ خدشہ ہے 6 مئی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا جائے گا۔،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں پیش ہونے کے لئے ضمانت منظورکی جائے۔

مزید : علاقائی