لیبر کورٹس ججوںکی ورکشاپ اختتام پذیر، سیکرٹری لیبر کی عدم شرکت

لیبر کورٹس ججوںکی ورکشاپ اختتام پذیر، سیکرٹری لیبر کی عدم شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لیبر کورٹس کے ججوںکی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میںسیکرٹری لیبر کی عدم شرکت پر ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دعوت کے باجود سیکرٹری لیبر نے تقریب میں شرکت نہیں کی ،اس بابت چیف سیکرٹری کو خط لکھیں گے ، ان لوگوں کی ترجیحات میں عدلیہ بہت پیچھے ہے، اس معاملے پر ہائیکورٹ سے شکوہ ہے، اسے معاملے کو دیکھنا چاہیے، نذیر احمد گجانہ نے لیبر کورٹ کے ججوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے قلم میں بہت طاقت ہے، آپ جج ہیں،آپ سیکرٹری لیبر کے ماتحت نہیں۔
، بطور جج تو بالکل بھی نہیں،چیف سیکرٹری پنجاب کو معاملے سے تحریری طور پر آگاہ کریں گے ،انہوںنے مزید کہا کہ یہ ساری باتیں چیف جسٹس صاحب کے سامنے کرنا تھیں لیکن وہ مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے،انہوں نے مزید کہا کہ لیبر کورٹس اہم عدالتیں ہیں، جوغریبوں اورمعاشرے کے پسے ہوئے مزدوروںکی دادرسی کرتی ہیں،تقریب کے آغاز پر انسٹرکٹر ندیم احمد چیمہ نے شرکاءکو بریفنگ دی، تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں صوبے بھر سے لیبر کورٹس کے 18ججوںنے شرکت کی، تربیتی ورکشاپ میں ججوں کو جدید تقاضوں اور نئے لیبر قوانین میں ترامیم ،ڈومیسٹک لیبر قانون، مالک اور مزدور کے تعلقات کے بارے میںآگاہی دی گئی ۔تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکا کہنا ہے کہ اگر سیکرٹری لیبر شرکت کرتے تو مسائل اور معاملات کو سمجھنے میں مدد ملتی،ورکشاپ میں شریک ججوںکو ان کی تین روزہ ورکشاپ کے حوالے سے تیار کی گئی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ نے شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔
نذیر گجانہ

مزید :

علاقائی -