پارلیمنٹ میں حکومت قانون سازی کے ایجنڈ ے پرتا حال پیشرفت میں ناکام

پارلیمنٹ میں حکومت قانون سازی کے ایجنڈ ے پرتا حال پیشرفت میں ناکام

  

اسلام آباد(صباح نیوز) سےنےٹ کا اجلا س دوپہر دو بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سہہ پہر تےن بجے ہو گا ۔ اےوان بالا مےں پرائےوےٹ ممبر ڈے جبکہ قومی اسمبلی مےں معمول کی کارروائی نمٹا ئی جائے گی ۔اےجنڈا طے کرنے کےلئے ہا¶س بزنس اےڈوائزری کمےٹی کا اجلاس بھی ہو گا شےڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس تےن مئی کو غےر معےنہ مدت تک ملتوی ہونا تھا جس مےں توسےع کر دی گئی ہے ۔ حکمران جماعت کوپارلیمنٹ میں قانون سازی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاحال مفاد عامہ کا کوئی قانون بھی موجودہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرواسکی ہے، قومی اسمبلی میں خود حکمران اتحاد کے بیشتر ارکان قانون سازی کے موجودہ ایجنڈے سے آگاہ ہی نہیں ہیں اور نہ انہیں ایجنڈے کے دفاع یا اسے اجاگر کرنے کے سلسلے میں کسی دلچسپی کا مظاہرے کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، سینیٹ میں حکومت اپوزیشن کے سخت دباﺅ میں ہے وہاں بھی سرکاری بلز پر قانون سازی کا عمل رکا ہوا ہے اور حکومت کو ان مسائل سے نکلنے کیلئے کوئی راستہ فی الوقت دکھائی نہیں دے رہا ہے کیونکہ سینیٹ کی دونوں بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پارلیمانی و جمہوری حلقوں کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر قانون سازی کے سلسلے میں کوئی حکومتی کامیابی مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہی ہے۔ اسی طرح مجوزہ قانون سازی کے سلسلے میں متعلقہ ذرائع ابلاغ کو آگاہ کرنے کے سلسلے میں بھی حکومت کی طرف سے کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مزید :

علاقائی -