نادرا نے میاں بیوی کو بہن بھائی بنا دیا،سول کورٹ میں درخواست دائر

نادرا نے میاں بیوی کو بہن بھائی بنا دیا،سول کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نادرہ کی جانب سے شناختی کارڈ میںمیاں بیوی کو بہن بھائی بنانے پر متاثرہ میاں بیوی نے سول کورٹ سے رجوع کرلیا۔سول جج کی عدالت میں اعوان ٹاﺅن کی شکیلہ اوراس کے شوہرکرامت نے نادرہ کے عملے کے خلاف دائردعویٰ موقف اختیار کیا ہے کہ 2009ءمیں انہوں نے شناختی کارڈ بنوائے،جس میں عملے نے انہیں میاں بیوی لکھا لیکن ولدیت کے خانے میں ایک ہی نام لکھ دیا،متاثرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑھے لکھے نہیں تھے ،اس لئے شناختی کارڈ ایسے ہی گھر پررکھ دیئے،اب شناختی کارڈ کی تاریخ ختم ہونے پرنادرہ کے دفتر گئے اوربچوں کا بے فارم بناناچاہا توعلم ہوا کہ نادرہ کے ریکارڈ میں وہ میاں بیوی نہیں بلکہ بہن بھائی ہیں،ان کاکہناہے کہ نادرہ کی غلطی کی سزا میاں بیوی عدالتوں کے دھکے کھانے پڑرہے ہیں،فاضل جج نے نادرہ آفس شملہ پہاڑی کے انچارج سے میاں بیوی کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -