سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا مال روڈ پر احتجاج
لاہور (کر ائم رپورٹر) سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا گزشتہ روز مال روڈ پر احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانےکا وعدہ پورا نہیں کیاگیا،واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمہشن بنایا جائے ،ساہیوال سے کیس لاہورمنتقل کیا جائے،سی ٹی ڈی کی جانب سے کیا جانےوالا مقدمہ خارج کیاجائے ، 25 روز گزر گئے پنجاب حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، اس لئے احتجاج پر مجبور ہوئے ۔