محکمہ تعلیم سکولز کا تمام تبادلے و ترقیاںآن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ

  محکمہ تعلیم سکولز کا تمام تبادلے و ترقیاںآن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تمام تبادلے و ترقیاں آن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، جس سے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں کافی حد تک کرپشن میں کمی آئے گی جن فی میل ٹیچرز نے ایجوکیٹرز کے طور پر بھرتی کے وقت یونین کونسل کے نمبر میرٹ میں لیے تھے اور وہ شادی کے بعد دوسرے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ضلع میں جانا چاہتی ہیں انکو ٹرانسفر میں سہولت دینے پر غور ہو گا.جن ایجوکیٹرز کی کنٹریکٹ سروس چار سال ہو گئی ہے ان سب کو ریگولر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا دیگر اطلا عات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ڈی پی آئیز کے عہدوں کو ختم کیا جا رہا ہے.پیک امتحان میں بہتری کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں.پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے نام سے ادارہ قائم کیا جارہا ہے جس سے اساتذہ کو معاشی سپورٹ دی جائے گی۔ پرائمری سکولوں میں ای ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر