ڈاہرانوالہ میں پہلے لیزر آئی ہسپتال کاا فتتاح ، غریب مریض خوش

ڈاہرانوالہ میں پہلے لیزر آئی ہسپتال کاا فتتاح ، غریب مریض خوش

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ میں پہلے لیزر آئی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا پروین یونس لیزر آئی ہسپتال کا افتتاح حاجی محمد یاسین نے کیا، مستحق مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن مفت کیے جائیں گے، ڈاہرانوالہ اور گردونواح کے عوام کے لیے ڈاہرانوالہ میں بڑی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، ڈاہرانوالہ میں پہلے لیزر آئی ہسپتال کا افتتاح چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یاسین نے کر دیا ہے، پروین(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

 یونس لیزر آئی ہسپتال میں مستحق مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن وائٹل گروپ کی وساطت سے مفت کیے جائیں گے، رمضان المبارک میں ہر جمعہ کو ہسپتال میں فری آئی کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں ڈاکٹر فاروق منہاس آئی اسپیشلسٹ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یاسین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ہم نے جو وعدے ڈاہرانوالہ کے عوام کے ساتھ کیے تھے وہ ایک ایک کر کے پورے کیے جائیں گے، ڈاہرانوالہ کے عوام کو صاف پانی اور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنا وائٹل گروپ کی اولین ترجیح ہے، جلد تھانہ موڑ ڈاہرانوالہ میں آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگا دیا جائے گا، حاجی محمد یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ہم رفاہی کام ووٹ کے لیے نہیں صرف اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی کے حصول کے لیے کرتے ہیں اور خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر