رحیم یارخان:حفاظتی ٹیکوں  کیلئے جانیوالی ٹیم پرفائرنگ، ملزم فرار

    رحیم یارخان:حفاظتی ٹیکوں  کیلئے جانیوالی ٹیم پرفائرنگ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حفاظتی ٹیکوں کیلئے جانیوالی ٹیم پر 2افراد نے فائرنگ کردی، انچارج معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزمان نے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )


سرکاری مو ٹرسائیکل بھی توڑ ڈالی اور فرار ہوگئے، سرکاری اہلکار کے مراسلہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر ریاض احمد نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت مےں بیان کیا وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ بستی تاج پور پیر والا کے علاقہ مےں حفاظتی ٹیکہ جات کے اہداف کاجائزہ لینے کیلئے گھر گھر وزٹ مےں مصرو ف تھے کہ اچانک دو مسلح ملزمان نوید رضا اور اسد رضا آگئے اور انہیں جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کردی، پوری ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی، ملزمان نے طیش مےں آکر سرکاری موٹر سائیکل کو توڑ دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، ڈاکٹر ریاض احمد کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔