کچا کھوہ:فرش پرنومولود کی پیدائش ، ورثاءکاایل ایچ وی کیخلاف مظاہرہ

کچا کھوہ:فرش پرنومولود کی پیدائش ، ورثاءکاایل ایچ وی کیخلاف مظاہرہ

کچاکھوہ ( نمائندہ پاکستان) ایل ایچ وی کی غفلت سے فرش پر نومولود کی پیدائش ہوگئی ورثاءسراپا احتجاج تفصیل کے مطابق کچاکھوہ کے نواحی گاﺅں 25/10-آر کا رہائشی محمد اسلم اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر کچاکھوہ لایا تو ڈیوٹی پر موجود ایل ایچ وی مسرت ریاض کو مریض کا (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

چیک اپ کا بتایا کہ مریض شدید تکلیف میں ہے اور اسے بیڈ دو چیک کرو لیکن مسرت ریاض نے نہ ہی مریض چیک کیا اور نہ ہی بیڈ دیا بلکہ لواحقین کو مشورہ دیتی رہی کہ یہاں پر دیکھ بھال کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے اسے میرے پرائیویٹ کلینک رحمان ہسپتال لے جاﺅ جو کہ ہسپتال کے بالکل ساتھ واقع ہے ۔محمد اسلم کے مطابق میرے بار بار کہنے پر کہ میں غریب آدمی ہوں پرائیویٹ ہسپتال نہیں لے جاسکتا اس کشمکش میں تین گھنٹے گزر گئے بیڈ اور نہ ہی چیک اپ ہونے پر فرش پر ہی بچہ نے جنم لے لیا ایل ایچ وی اپنے پرائیویٹ ہسپتال چلی گئی ۔لواحقین نے گزشتہ روز ایم ایس کچاکھوہ اور سی ای او ہیلتھ کو درخواستیں بھجوائیں کہ انکوائری کرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے یادرے کہ مسرت ریاض ایل ایچ وی کی آئے روز شکایتیں رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر طارق کو موصول ہورہی ہیں اورانکوائری بھی زیر سماعت ہیں موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیاتو انکار کردیا ہے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر