ایم ڈی اے ٹیم غیر قانونی تعمیرات اورقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

ایم ڈی اے ٹیم غیر قانونی تعمیرات اورقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )شعبہ ٹاﺅن پلاننگ اور اسٹیٹ لینڈ مینجمنٹ کی نشاندہی اور رپورٹ پر اےم ڈی اے انفورسمنٹ ٹےم کا غےر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیہ کے خلاف گرےنڈ آپرےشن ۔آپرےشن میں انفورسمنٹ سیل ، ٹاﺅن پلاننگ اوراسٹیٹ لینڈ مینجمنٹ کے آفےسران و اہلکاران و فےلڈ سٹاف، پولیس (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )


کی بھاری نفری اورڈیمالیشن اسکواڈ شرےک تھے ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ اےم ڈی اے کی نشاندہی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پرمحمد فیصل اور فیضان کی غیر قانونی دو عدد کانوں ،محمد شعیب اور جاوید کی غیر قانونی ورکشاپ اور دفتر ،محمد جاوید وینس کی غیر قانونی ورکشاپ اور دو عدد کمرے گرا دئے ۔قسوری چوک نزد چوک کمہاراں والامحمد عقیل اور محمد عدیل کی غیر قانونی ورکشاپ اور دفتر گرا دیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے قبضہ مافیہ اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاﺅن میں موجود خانہ بدوشوں کو فاطمہ جناح ٹاﺅن سے نکال کر فاطمہ جناح ٹاﺅن کو خانہ بدوشوں سے خالی کر لیا۔وہاڑی چوک پر موجود عارضی و مستقل تجاوزات کو موقع پر ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا۔
آپریشن