لبرٹی مارکیٹ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ، ڈیفنس سی میں ڈاکو گھر سے 4لاکھ لوٹ کر فرار

لبرٹی مارکیٹ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ، ڈیفنس سی میں ڈاکو گھر سے 4لاکھ ...

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔لبر ٹی مارکیٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو ﺅں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا ، ڈاکوﺅں نے راہگیر ذیشان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو نے پر ذیشان نے مزاحمت کی تو اس دوران ڈاکوﺅں نے فائر نگ کر کے اس کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ زخمی ذیشان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے گھر میں گھس کر لیا قت کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے۔ما ڈل ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر یا سراور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔کا ہنہ کے علا قے میںموٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے ثا قب اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،اقبا ل ٹا ﺅن کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے خا لق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، گلبر گ کے علاقے میںما جد سے95ہزار اور موبائل فون،مصطفی ٹا ﺅن سے شہبا ز سے90ہزار نقدی اور موبائل فون،لٹن روڈ سے با برسے75ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔علاوہ ازیں ما نگا منڈ ی اورشما لی چھاونی کے علاقے سے گاڑیاںجبکہ کا ہنہ ،اسلا م پو رہ،شا د با غ،سر ور روڈ اورہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -