ڈیرہ : واٹر مینجمنٹ ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ، دھرنے کا اعلان

 ڈیرہ : واٹر مینجمنٹ ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ، دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازےخان، بہاولپور(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان واٹر مینجمنٹ ایمپلائزر ایسوسی ایشن ڈویثرن ڈیرہ غازےخان بھر کے واٹر مینجمنٹ ملازمیننے ٹریفک چوک پر ڈویثرنل کوآرڈنیٹر واحدبخش قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب شہزاد شبیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )


کیا۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل کوآرڈنیٹر واحدبخش قریشی ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب شہزاد شبیر نے کہا کہ ہم عرصہ پندرہ سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں۔بار بار احتجاج کے باوجود ہمیں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔تین بار لاہور میں پنجاب اسمبلی اور ڈائریکٹر جنرل زراعت واٹر مینجمنٹ کے آفس کے سامنے احتجاج کیا۔مگر سوائے یقین دہانیوں کے کوئی پیشرفت نہ ہوئی ۔معزز عدالت لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ کو ملازمین کو ریگولر کرنے کا تحریری فیصلہ دیاگیا۔مگر ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کے فیصلہ پر بھی عملدرآمد نہ کیا۔واحد بخش جتوئی نے کہاکہ خداراہمیں ریگولر کیاجائے ہمارے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیاجائے۔ہمارے ملازمین کو پے سکیل اور پے پروٹیکشن بھی دی جائے ۔ ہم وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات مانے جائےں نہیں تو ہم مقدس ماہ رمضان میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے اور احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک وسیع کردینگے اور اس وقت تک پیچھے نہےں ہٹیں گے ۔جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ۔ دریں اثنائآل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پربہاولپو ر ڈویژن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے سامنے دھرنادیا ملازمین نے گلوں میں سیاہ کپڑے ڈال کراوررسی باندھ کرعلامتی پھانسیاں بھی لیں ان کاکہناتھاکہ وہ14 سال سے مسلسل کنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں اوربارباروعدوں کے باوجود ان کومستقل نہیں کیاجارہااورکابینہ کمیٹی کی منظوری کے باوجود انہیں دوسرے محکموں کی طرح اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی بلکہ وجہ بتائے بغیرہمارے سینکڑوں ساتھیوں کوملازمتوں سے نکالاجارہاہے انہوںنے کہاکہ پانی بچانے والوں کوبچاﺅ کی مہم چلارہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے مجبوراہمیں سٹرکوں پرآناپڑاہے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر تبسم بشیر نے کہاکہ حکومت ہمارے مطالبات منظورکرے14 سال سے کنٹریکٹ پرکام کرنیوالوںکومستقل کیاجائے دیگرمحکموں کی طرح واٹرمینجمنٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے اورگرانٹ18 میں مستقل کیے گئے ملازمین کی وعدے کے مطابق تنخواہوں کوپروٹیکشن دی جائے ہمارے مطالبات منظورنہ کیے گئے تواحتجاج کادائرہ بڑھائیں گے۔
واٹر منیجمنٹ


اعلان