سی ٹی او لیاقت علی ملک کی نئی کتاب ”قطرہ قطرہ زندگی“ کی تقریب رونمائی

سی ٹی او لیاقت علی ملک کی نئی کتاب ”قطرہ قطرہ زندگی“ کی تقریب رونمائی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی پانچویں کتاب”قطرہ قطرہ زندگی“کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام قاسم علی فاﺅنڈیشن میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے کہاکہ میں نے کبھی سوچ کر نہیں لکھااور اپنا لکھا دوبارہ نہیں پڑھا،لفظ بہت قیمتی ہوتے ہیں، اس لیے جہاں ملیں انہیں سنبھا لیں۔

،ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں ہمیں خوشیاں سنبھال کررکھنی چاہیے اور غموں کو بانٹناچاہیے۔کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی تمام کتابیں سنگ میل پبلیشرز سے اشاعت کی جا چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -