92کلو چرس خوردبرد کیس، سماعت 6مئی تک ملتوی

92کلو چرس خوردبرد کیس، سماعت 6مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید رضا بخاری نے 92کلو چرس کیس میں ملوث ڈی ایس پی جہانگیر بٹ اے ایس آئی اعجاز احمد کے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے ۔عدالت میں کیس کی شہادت مکمل ہونے پر فاضل جج نے وکلا ءکو بحث کے لئے آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیاہے۔،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈیرھ سو کلو چرس میں سے 92کلو چرس خوردبرد کرلی۔
جبکہ باقی پیکٹ بنا کر رکھ دیئے تھے۔

مزید :

علاقائی -